جموں، 11؍نومبر(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کے بانی اور سرپرست اعلیٰ پروفیسر بھیم سنگھ نے جموں کے ساتھ ہند۔پاک سرحد پرآر ایس پورا۔سچیت گڑھ علاقوں کا اپنی پارٹی کے سینئر لیڈروں کے ساتھ دورہ کیا تاکہ وہاں کی موجودہ حالات کا پتہ چل سکے جہاں کے لوگوں زبردستی اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور کیا گیاہے۔وہاں اسکو ل بند ہیں اور اسکو ل جانے والے بچوں کو کشمیری طلبا کی طرح کوئی رعایت نہیں دی جارہی کہ وہ جموں پردیش میں کسی دوسری جگہ پر جاکر امتحان دے سکیں۔پروفیسر بھیم سنگھ کے ساتھ پارٹی کی جنرل سکریٹری محترمہ انیتا ٹھاکر، مسٹر شیام گورکا، سرپنچ رتھانا، مسٹر کلبیر چودھری اور دیگر سینئر پارٹی کے کارکن ہیں۔پروفیسر بھیم سنگھ اپنی ٹیم کے ساتھ بین الاقوامی سرحد پر واقع کئی گاووں کا دورہ کیا جہاں کے لوگ بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ٹیم نے بی ایس ایف جوان گرنام سنگھ کی رہائش گاہ پر بھی گئی جو پاکستان کی جانب سے 22اکتوبر کو پاکستان کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں آر ایس پورہ سیکٹر میں شہید ہوگئے تھے۔پروفیسر بھیم سنگھ نے اعلان کیا کہ وہ بی ایس ایف جوان کے یادگاری مجسمے کے لئے پچاس ہزار روپے دیں گے۔